میلبرن،کرک اگین رپورٹ
سپر اسٹار کے بیٹ پر عقاب کا سٹیکر،اصل راز جانیئے،نقل کرنے والے کرکٹرکاانجام براہوا۔آسٹریلین کرکٹ اسٹار اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر راج کرنے والوں میں سے ایک مارنوس لبوشین کے متعلق دلچسپ انکشافات ہوئے ہیں۔اپنے بیٹ پر ایک خاص سٹیکر لگایا کرتے ہیں،اس کے بارے میں لب کشائی پہلی بار ہوئی ہے۔ساتھ میں ایک ساتھی کرکٹر نے ان کی نقل کی تو ان کے ساتھ کیا بیتی۔یہ بھی بتایا ہے اور ساتھ میں سٹیون سمتھ کا تبصرہ بھی ہے۔ان کی اہلیہ کا تصدیق نامہ بھی کافی ہے۔
آسٹریلیا کے دائیں ہاتھ کے 28 سالہ بیٹر لبوشین نے بتایا ہے کہ میرے بیٹ پر موجود سٹیکر پر ایک عقاب کی تصویر ہے،یہ میری پسندیدہ بائبل آیت سے منسلک ہے،جس میں یہ ہے کہ جو لوگ خداوند میں امید رکھتے ہیں، وہ ان کی طاقت کو تازہ کر دے گا۔ وہ عقاب کی طرح پروں پر چڑھے گا۔ وہ بھاگے گا اور تھکاوٹ نہیں کرے گا اور بات کرے گا اور بے ہوش نہیں ہوگا۔’
آج سے نئے رولز،آدھی رات کو نیا کوچ، دوسری پوزیشن،آج بھی ون ڈے ،11 اہم نیوز
لبوشین نے کہا ہے کہ میں مذہبی ہوں۔بچپن میں بستر پر نماز پڑھتا تھا۔میں عیسایئت پر یقین رکھتا ہوں۔کرکٹ میری زندگی کا اہم جزو ہے۔
آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی میتھیو ویڈ نے عقاب سٹیکر کو دیکھا تو اس نے اپنے بیٹ پت لگادیا۔اس کے بعد کھیلنا شروع ہوا۔اس بارے میں سٹیون سمتھ نےبتایا ہے کہ وہ پہلی بال پر کیچ ہوگیا۔شاید اس لئے کہ اسے عقاب سٹیکر سے وہ طاقت نہیں ملی جو وہ چاہتا تھا،اس لئے کہ اوپروالا جانتا تھا کہ یہ اصلی آدمی نہیں ہے۔
لبوشین کی اہلیہ ریبیکا نے بھی تصدیق کی ہے لبوشین ایک مذہبی انسان ہیں۔اور بیٹ پر سٹیکر ک،عقاب والی بات درست ہے۔