ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹزلزلہ نے ٹیسٹ میچ روک دیا،کھلاڑی میدان سے باہر بھاگنے پر مجبور۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ۔نگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 5.7 کی شدت کے زلزلے کے بعد ڈھاکہ اور بنگلہ دیش کے دارالحکومت کے آس پاس کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ واقعہ آئرلینڈ کی پہلی اننگز کے 56ویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا۔ اس کی وجہ سے تقریباً تین سے چار منٹ کے لیے کھیل کو فوری طور پر روکنا پڑا کیونکہ کھلاڑی باؤنڈری لائن کی طرف بھاگے جبکہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے چہرے پر خوف و ہراس کے آثار نمایاں تھے۔
اس رکنے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ اشاعت کے وقت آئرلینڈ نے 8 وکٹ پر 253 تک رسائی حاصل کی جو بنگلہ دیش کے 476 رنز سے 223 رنزپیچھے ہے
