ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
ملتان کیلئے ہوگیا احسان،کوئٹہ 110 پر ڈھیر،پچ آگے کیا کرنے والی۔ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 اسکور پر آئوٹ کردیا۔سرفراز الیون بیٹنگ کرنا بھول گئی،ایک کے بعد ایک بیٹر دوسرے کی نقل میں پویلین لوٹنے لگے،46 کے قلیل اسکور پر آدھی ٹیم باہر تھی۔
مارٹن گپٹل پی ایس ایل ڈیبیو اننگ میں 7 رنزبناسکے۔ملتان سلطانز کے خلاف اوپنر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پیسر ثمین گل کی بال پر مڈآن پوزیشن پر کیچ ہوگئے۔یوں ملتان سلطانز کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔اس کے بعدبنگلزئی1،سرفراز احمد2،افتخار احمد صفر،عمر اکمل 11 اور محمد نواز 14 رنزبناکر گئے۔نسیم شاہ کا ایک اسکور رہا۔لوئر مڈل آرڈر میں کھیلنے والے محمد حفیظ سے امیدیں وابستہ تھیں۔68 پر 8 ویں وکٹ گرگئی تھی۔محمد حفیظ آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 18 کرگئے۔ان کے ساتھ محمد حسنین نے 22 کی اننگ کھیلی۔ ٹیم 7 بالز قبل 110 پر باہر ہوئی۔
پی ایس ایل 8 اور لاہور قلندرز کے لئے تشویشناک نیوز،شاہین آفریدی زخمی
احسان اللہ نے تباہ کن اسپیل کیا۔پیس تھا یا فائر تھا،جو بھی تھا،سب دھڑا دھڑ ان کے سامنے گرتے گئے۔
احسان اللہ نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کی اور 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 5 وکٹ لے گئے۔ثمین اور عباس نے 2،2 آئوٹ کئے۔پچ تبدیل ہے،اس پر اب تک بیٹنگ مشکل دکھائی دی ہے۔