| | | | | | |

پاکستانی وبھارتی کرکٹرزکی عید،رضوان کا 11 ماہ کیلئے پیغام،شاداب کی گپ شپ

کرک اگین رپورٹ

پاکستانی وبھارتی کرکٹرزکی عید،رضوان کا 11 ماہ کیلئے پیغام،شاداب کی گپ شپ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان  نے قوم سے کہا ہے کہ اگلے 11 ماہ بھی رمضان کے اعمال کی مانند پابند رہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج اس بات کی نیت کریں کہ  اگلے 11 ماہ اللہ پاک سے توفیق مانگیں کہ وہ ہمارے 11 ماہ بھی ایسے گزارے کہ جیسے رمضان کا ایک ماہ گزارا ہے۔اللہ پاک کی توفیق سے ہمیں رمضان کی عبادات کی توفیق ملی۔

محمد رضوان نے اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کے ساتھ میسج کا آغاز کیا اور اللہ پاک کے شکر کے ساتھ انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد دی۔

بھارتی کرکٹر عمران ملک نے اپنی تصویر شیئر کی اور عید کی مبارکباد دی ہے،اس پر انگلش کرکٹر سام بلنگز نے بھی نیک خواہشات کا اطہار کیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر ظیر خان نے بھی کچھ اچھے الفاظ میں عید مبارکباد دی۔

پاکستانی کرکٹر اسامہ میر بھی پیچھے نہ رہے۔کرکٹ پریزنٹر زینب عباس نے قومی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے عید کی مبارکباد دی ہےفخرزمان بھی پیچھے نہیں رہے،گاڑی کے سامنے آکر رونمائی کی ہے۔حارث رئوف نے ماڈلنگ کے انداز میں عید منائی ہے۔قومی ویمنز کی سابق کپتان بسمعہ معروف فیملی کے ساتھ عید کی خوشیاں دکھانے سامنے تھیں۔

انگلینڈسے محمد عباس نے پاکستانیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیاہے۔وقار یونس آسٹریلیا سے فیملی کے ساتھ عید مناتے سامنے آئے ہیں۔پی سی بی کے زیرانتظام شاداب خان اور حارث رئوف کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں نے ایک عید شو میں کھلی گپ شپ لگائی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *