| | | | | | |

اعجاز احمد کے پٹھان پلیئرز پر ریمارکس،قومی کرکٹرز کا بھی رد عمل آگیا

کرک اگین رپورٹ

اعجاز احمد کے پٹھان پلیئرز پر ریمارکس،قومی کرکٹرز کا بھی رد عمل آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی شکست پر جہاں کامران اکمل نے سکھ برادری کے حوالہ سے سخت جملے بولے اور معافی مانگی ہے۔وہاں سابق کرکٹر اعجاز احمد نے پختون برادری کے حوالہ سے گھٹیا جملے بولے ہیں اور کہا ہے کہ ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑی پٹھان ہیں،وہ کراچی سے سلیکٹ ہوکر آجاتے ہیں۔صبح نماز کے بعد سوتے ہیں اور دوپہر کو اٹھ کر آجاتے ہیں۔انہیں کوئی تمیز نہیں ہوتی اور نہ علم ہے۔

اعجاز احمد کے اس بیان پر سخت رد عمل آیا ہے۔قومی ٹیم میں شامل پٹھان پلیئرز سمیت تمام نے اس کا برا منایا ہے۔کئی سابق کرکٹرز نے بھی بھی اعجاز کے بیان کی مذمت کی ہے اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر سخت تنقید ہے۔

جس نجی چینل پر یہ انٹرویو چلا ہے،اس کے مالک نے بھی اعجاز احمد کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان  کردیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *