کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل،پاکستان نے بھارت کو رنزکے سیلاب میں ڈبودیا،بڑا ہدف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ ایمرجنگ 2023 فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کیلئے 353 رنزکاہدف دیا ہے۔ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 فائنل کی تاریخ میں پاکستان نے اپنا ہی بنایا گیا مجموعی اسکور بہتر کیا۔اس سے قبل 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف 301 رنزبنائے تھے۔اب کی بار 352 اسکور بنائے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت،آج فائنل،بڑی توجہ حاصل،چیمپئن کی پیش گوئی
آج کولمبو میں بھارت کے خلاف پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں پر اسکور بنائے۔ایک موقع پر پاکستان کو اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ عمران نے 18 ویں اوور میں 121 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔بھارت کو پہلی کامیابی کیا ملی،اس نے اوپر تلے پاکستان کی آدھی ٹیم187 رنزتک پویلین لوٹادی۔یہاں بھارتی ٹیم کم بیک کرگئی تھی۔ایسا لگتا تھا کہ صائم ایوب کے 59 اور صاحبزادہ فرحان کے 65 رنز رائیگاں جائیں گے کیونکہ قاسم اکرم صفر کپتان محمد حارث 2 اور عمیر یوسف 35 رنزبناسکے۔
ایسے میں چھٹی وکٹ پر طیب طاہر اور مبشر خان کھڑے ہوئے اور اسکور 313 رنزتک لے گئے۔طیب طاہر نے شاندار سنچری بنائیوہ 108 کرکے گئے،مبشر خان نے 35 کئے۔پاکستان اے نے 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 352 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے ریان اور ہنگاکار نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستان ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔