سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔ایک اور بھارتی غرور کا خاتمہ،سڈنی ٹیسٹ میں شکست،آسٹریلیا 10 برس بعد بارڈر،گاواسکر ٹرافی جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ بڑے ارام سے 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا نے 162 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
اننگز کی خاص بات عثمان خواجہ کا پہلی بار فارم میں آنا تھا اگرچہ انہوں نے 41 رنز کی مختصراننگ کھیلی لیکن 45 بالز کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی بولرز کی ہمت کو ریزہ ریزہ کیا ۔ان سے پہلے سیم کونسٹاس 17 بال پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے تین چوکے لگائے۔ مارنس لبو شین صرف چھ رنز کے مہمان بنے اور سٹیون سمتھ چار رنز پر آؤٹ ہوئے۔ جب لنچ سے پہلے 58 کے مجموعے پر بھارت نے آسٹریلیا کی تین وکٹیں گرا دی تھی تو ایسا لگتا تھا جیسے کوئی ہائی ڈرامہ ہوگا، لیکن کھانے کے وقفے کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے تیزی کے ساتھ اسکور آگے بڑھایا۔ بھارت کو چوتھی وکٹ عثمان خواجہ کی شکل میں 104 کے مجموعے پر ملی۔ اس وقت تک دباؤ ختم ہو چکا تھا۔ ٹریوس ہیڈ ورلڈ کپ 2023 کی طرح اور بھارت کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی طرح اس بار بھی چٹان بن گئے اور ان کا ساتھ دینے ڈبیو کھلاڑی بیو ویبسٹر آئے ۔دونوں نے اسکور کو تیزی کے ساتھ کھینچا اور27 اوورز میں سکور پورا کر کے یہ ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ٹرویس 34 اور ویبسٹر 39 پر ناقابل شکست تھے۔پراسدھ کرشنا نے 3 وکٹیں لیں۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوران بھارتی سپورٹ سٹاف فیلڈنگ پر آگیا،بائونڈری سے قبل بال پکڑلی،چیٹنگ کا الزام
اس سے پہلے جب دن کا آغاز ہوا تو بھارت نے اپنی اننگ شروع کی اور اس کی باقی چار وکٹیں جلد ہی گر گئیں ۔بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ 39.5 اوورز انہوں نے کھیلے۔ واشنگٹن سندر 12 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ یوں بھارتی کرکٹ ٹیم نے چار رنز کی پہلی اننگ میں سبقت لی تھی۔ اسے ملایا تو اس کی مجموعی برتری 161 رنز کی ہوئی۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 162 رنز کا ہدف دیا۔ جسپریت بمراہ بیٹنگ کرنے آئے ۔وہ تکلیف میں ہیں اور وہ صفر پر بولڈ ہو گئے ۔یوں وہ بولنگ نہیں کر سکے، جس کا نقصان بھارت کو شکست کی صورت میں ہوا ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی 10 سال کے بعد جیتی ہے ۔پانچویں سیریز میں جا کر یہ ٹرافی واپس اس کے پاس آئی ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے کوہلی بال ٹیپمرنگ،سینڈ پیپیر،تلاشی کے مراحل میں کیوں
آسٹریلیا نے یہ سیریز تین ایک سے اپنے نام کی ہے ۔یہ سریز ائی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اسٹریلیا اب فائنل میں پہنچ گیا ہے، جہاں اس کا جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہوگا اور وہ دفاعی چیمپین بھی ہے۔ سکاٹ بولینڈ نے بھارت کے دوسری اننگ میں چھ کھلاڑی 45 رنز کے عوض آئوٹ کیے اور 16.5 اوور کیئے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں بھی چار وکٹیں لی تھیں اور اس کے لیے صرف 31 رنز دیے تھے ۔تو انہوں نے یوں میچ میں صرف اور صرف 76 رنز دیے ہیں اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔