انگلینڈ کےکپتان بین سٹوکس نے اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کےنام کردی ہے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں 17 سال بعد آنا خوشگوار ہے۔یہاں سب کچھ ٹھیک ہے۔کرکٹ واپسی پر خوشی ہے۔میں اس پوری سیریز کی میچ فیس پاکستان کے فنڈرز میں منتقل کردوں گا۔
پاکستان اور انگلش ٹیموں نے راولپنڈی میں پریکٹس کی۔انگلش ہیڈکوچ برینڈن میک کولم نے میڈیا سے باتیں کی اور خوشی کا اظہارکیا ہے۔
آسٹریلیا کے کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھی زگ زیگ چل رہے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا سے طویل جنگ کے بعد تاحیات کپتانی پابندی کا قانون بدلوانے میں کامیاب ہونے کے بعد محدود اوورز کرکٹ کے نئے کپتان کے امیدوار بن گئے ہیں۔ساتھ ہی اب ریٹائرمنٹ کی باتیں کردیں۔
لیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹر کہتے ہیں کہ میں اگلے 5 ماہ میں ریٹائرمنٹ لے سکتا ہوں،وارنر کی ریٹائرمنٹ 2 باتوں پر ہے۔پہلی یہ کہ وہ صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے۔دوسرا وہ بھی تب کہ جب ان کی ٹیم دورہ بھارت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز جیت جائے جو فروری سے اپریل کے درمیان ہوگی۔بھارت جیتا تو ریٹائرمنٹ پلان منسوخ ہوجائےگا۔
افطاری،اندھیرا،کراچی ٹیسٹ چلتا رہا،امپائر سٹیو بکنر نے کونسا وعدہ نبھایا،ناصرحسین کاانکشاف
ادھر ٹیسٹ کرکٹ سے ایک مایوس کن نیوز ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا نیا ہوم ٹیسٹ سیزن بدھ سے شروع ہوگا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹکٹوں کی مایوس کن نہیں،نہایت مایوس کن فروخت ہے۔اب تک صرف 3 ہزار ٹکٹیں بھی نہیں لی گئیں۔یہ آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کا ٹیسٹ میچزکے حوالہ سے ایک مایوس کن عمل ہوگا۔