| | | | | |

بین سٹوکس نے 43 برس بعد ریکارڈ بنادیا،انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا،مصباح بادشاہ

 

برمنگھم ،کرک اگین رپورٹ

بین سٹوکس نے 43 برس بعد ریکارڈ بنادیا،انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا،مصباح بادشاہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ کردیا۔ایج باسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اس نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 0۔3 سے جیت لی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگ میں صرف 175 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔
یوں انگلینڈ نے 82 رنز کا ہدف صرف 44 بالز پر 87 رنز بناکر 10 وکٹوں سے جیت لیا۔
میچ کی خاص بات بین سٹوکس کی تیز ترین ٹیسٹ ہاف سنچری تھی۔انہوں نے 24 بالز پر ففٹی مکمل کی۔ویسے 28 بالز پر 57 پر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل مارک ووڈ نے 40 رنز دے کر 5 وکٹ لئے ۔

پاکستان کے بلے باز مصباح الحق نے مردوں کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر رکھا۔ انہوں نے 21 بالز پر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

بین سٹوکس نے انگلینڈ کے لئے 43 برس بعد یہ کارنامہ سر انجام دے دیا۔اس سے قبل این بوتھم نے 1981 میں بھارت میں 28 بالز پر ہاف سنچری بنائی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *