ملتان ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے بڑا اعلان ،حکام کا ملتان میں دورہ
انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے دوبارہ پاکستان ارہے ہیں اور بہت جلد ا رہے ہیں۔ای سی بی چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے ملتان میں قلعہ کہنہ باغ کا دورہ کیا۔مقدس مقامات کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر کبوتروں کے ساتھ بھی کھڑے رہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے ملتان میں طویل قیام کیا۔ٹیسٹ میچز کیلئے انجوائے کیا۔ملتان محفوظ مقامات میں ہے۔ساتھ ہی کہا کہ ان کے کرکٹ فینز بارمی آرمی کے لوگ بھی بہت خوش ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے واضح اعلان کیا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لئے بہت جلد پاکستان آرہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی اگلے سال کے شروع میں فروری مارچ میں ہونی ہے۔بھارت کی شرکت کی تصدیق نہ ہوسکی ہے۔اس سلسلہ میں آئی سی سی اجلاس 19 اکتوبر سے دبئی میں شیڈول ہے جہاں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری ہوگی۔بھارت کے میچز دبئی میں ہونگے۔
دوسری جانب ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز دو مقامات راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے گی۔اس سے قبل تمام میچز لاہور میں شیڈول تھے۔
یہ دعویٰ کیا گیا ہے لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او کے اعلان سے یہ واضح ہوا کہ چیمپئنز ٹرافی ہر حال میں پاکستان میں ہوگی۔