لندن،کرک اگین رپورٹ۔برطانیہ کے 200 سیاستدانوں کا خط،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان بائیکاٹ میچ مطالبہ کا جواب دے دی۔جمعرات کو ای سی بی کی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر غور کیا گیا، جس کے بعد گورننگ باڈی نے تصدیق کی کہ لاہور میں 26 فروری کو ہونے والا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ایک بیان میں ای سی بی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال “جنسی رنگ و نسل سے کم نہیں”، کرکٹنگ کمیونٹی کی جانب سے مربوط بین الاقوامی ردعمل کو آگے بڑھانا مناسب راستہ ہے۔
برطانیہ کے تقریباً 200 سیاست دانوں کے دستخطوں والا ایک کراس پارٹی خط انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو بھیجا گیا جس میں انگلینڈ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طالبان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے جواب میں کھیلنے سے انکار کرے۔بائیکاٹ کے مطالبے کے باوجود انگلینڈ کا افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا میچ آگے بڑھے گا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ای سی بی نے جلاوطن خواتین کرکٹرز کی مدد کے لیے گلوبل ریفیوجی کرکٹ فنڈ میں پائونڈز100,000 کا عطیہ دیا اور وہ آئی سی سی پر کارروائی کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا، بشمول افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کی مدد کرنا جو کرکٹ کھیلنا چاہتی ہیں۔