لندن،کرک اگین رپورٹ
توڑ پھوڑ،لاٹھی چارج نہ ہی آنسو گیس اور یا پھر تشدد۔کچھ بھی نہیں ہوا۔مظایرین کے درمیان انگلینڈ کرکٹ ٹیم گھری رہی۔پولیس نے نہایت ادب کے ساتھ بات کی۔اس سب کے بعد بھی انگلش کرکٹ ٹیم رواں موسم گرما کے کرکٹ سیزن کے پہلے ٹیسٹ کے لئے تاخیر کا شکار ہوگئی۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں یہ منظر دیکھا گیا جو دنیائے کرکٹ کی بریکنگ نیوز کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔انگلش ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی صبح ہوٹل سے ہوم آف کرکٹ لارڈز کے لئے روانہ ہوئی۔ہائی سٹریٹ کنزنگسٹن روڈ پر وہ آئل سٹاپ مظاہرین میں پھنس گئی،انہوں نے بڑے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ٹیم بس آگے جا نہیں سکتی تھی۔پولیس نے وہ نہیں کیا جو پاکستان جیسے ممالک میں دکھائی دیتا ہے ،بلکہ پولیس نے ان سے بات کی۔آنسو گیس یا پھر لاٹھی چارج ،کچھ بھی نہ تھا۔ٹیم 5 منٹ کی تاخیر سے لارڈز میں پہنچی۔
آئر لینڈ ٹیم پہلے روز 57 ویں اوور میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہوئی۔سٹورٹ براڈ نے 51 رنز کے عوض 5 اور جیک لیچ نے 35 رنز کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں ۔