| | |

ورلڈ کپ سے قبل دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا دھڑن تختہ ،کیویز نے کتر کر رکھ دیا

 

 

کارڈف،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ کپ سے قبل دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا دھڑن تختہ ،کیویز نے کتر کر رکھ دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ چیمپئن بننے والا انگلینڈ اپنے اعزاز کے دفاع سے چند ہفتے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ہی زمین بوس۔ورلڈ کپ 2023 کی تیاری کیلئے جاری سیریز کے پہلے میچ میں بلیک کیپس نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔بین سٹوکس کی واپسی بھی کام نہ آئی۔انگلش کیمپ میں الارم بج گئے۔

کارڈف میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 291 اسکور بنائے۔ڈیوڈ میلان نے 54 اور جوس بٹلر نے 72 رنز بنائے۔لیام لونگسٹن نے 52 کئے۔18 ماہ بعد یو ٹرن لے کر واپس آنے والے بین سٹوکس نے بھی 52 کی اننگ کھیلی۔

رچین روندرا نے 48 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں
جواب میں کیویز دبائو میں نہ آئے۔ول ینگ نے 29 اور ہنری نکولس نے 26 رنز بنائے۔اوپنر ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل نے شاندار سنچریز بنائیں۔

انگلش بائولنگ لائن فیل ہوگئی ۔دونوں نے تیسری وکٹ پر 180رنز کی شراکت بنائی ۔کونوے 111 اورڈیرل مچل 118 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
ہدف 46 ویں اوور میں 2 وکٹ پر پورا ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *