کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگیا؟کیا کرنا ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہےکہ انگلینڈ کیلئے کرکٹ ورلڈکپ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے اخراج کی بری نیوز بریک کررہا ہے۔ورلڈکپ کا دفاعی چیمپئن انگلینڈ رواں ایونٹ میں 6 میں سے 5 میچز ہارچکا ہے۔بھارت کو 229 تک محدود کرکے بھی 129 پر آئوٹ ہونا بد ترین انجام تھا۔ورلڈکپ سیمی فائنل سے باہر ہوچکا ہے۔اب سوال یہ ہے کیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگیا۔
جواب یہ ہےکہ اس کا چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ناممکن تو نہیں مشکل ترین ہوگیا ہے،اس کے اب 3 میچز باقی ہیں۔ان میں آسٹریلیا،نیدرلینڈز اور پاکستان ہیں۔کم سے2 میچز جیتنا ضروری ہوگا۔وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہو۔وہ بھی اس امید کے ساتھ کہ افغانستان،نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش میں سے کوئی جیت کر اس کے ہم سر نہ ہوجائے یا اس کو پیچھے نہ چھوڑے۔آسان انداز میں تمام 3 میچزکی جیت ضروری ہے۔کیا انگلینڈ آسٹریلیا کو ہراسکے گا۔کیا پاکستان کو شکست دے پائے گا۔کیا نیدرلینڈز سے جیت سکے گا۔حالات تو بڑے خراب ہیں۔ویسے انگلینڈ کیلئے یہ ہزیمت بہت بری ہوگی۔
آئی سی سی چیمئننز ٹرافی 2025 میں پاکستان سمیت اس ایونٹ کی ٹاپ 8 ٹیمیں شریک ہوسکیں گی۔اس ایونٹ سے2 ٹیمیں باہر ہونگی۔
ورلڈکپ 2023 میں اب تک بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 10 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے 8،8 پوائنٹس ہیں۔سری لنکا،پاکستان،افغانستان اور نیدر لینڈز کے 4،4 پوائنٹس ہیں۔بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ کا آخری نمبر ہے۔
چیمپئنز ٹرافی2025،ویسٹ انڈیز نااہل،انگلینڈ خطرے میں،کون پاکستان کی ٹکٹ لےگا،تفصیلات آگئیں
انگلینڈ کو آئی سی سی چیمپئنز لیگ 2025 تک پہنچنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور اسے ٹاپ 8 (پاکستان سمیت) میں رہنا ہوگا۔
انگلینڈ کے آسٹریلیا، ہالینڈ اور پاکستان کے خلاف 3 میچز باقی ہیں۔ انہیں تینوں گیمز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں اوپر جانا ہے۔انگلینڈ کو اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر کرنا ہو گا اور امید ہے کہ دوسری ٹیمیں پوائنٹس گرائیں گی تاکہ انگلینڈ ٹاپ 8 (پاکستان سمیت) میں جگہ بنا سکے۔