لندن،کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ناک آئوٹ سٹیج سے قبل واپسی کا حکم جاری کردیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑنے کا کہدیا ہے۔پاکستان بھارت جنگ اور سیز فائر کے درمیان فٹبال بننے والی آئی پی ایل لیگ ہفتہ سے دوبارہ شروع ہورہی ہے اور انگلینڈ کے 3 کھلاڑی جوس بٹلر،جئکب بیتھل اور ول جیکس آئی پی ایل کھیلنے کا ارادہ،بھارت جانا چاہتے ہیں لیکن ای سی بی نے انہیں کہدیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل واپس انگلینڈ رپورٹ کریں۔
انگلینڈ نے منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا ہے۔جیمی اوور ٹون اور جوفرا آرچر واپس بھارت نہیں جارہے ہیں۔منافع بخش ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مراحل اور نئے کپتان ہیری بروک کی قیادت میں انگلینڈ کی پہلی وائٹ بال اسائنمنٹ کے درمیان تصادم پیدا کر دیا ہے۔انگلینڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر میں ایجبسٹن میں ہونے والے پہلے ون ڈے سے پہلے رپورٹ کرنے کے لیے وقت پر آئی پی ایل سے واپس آئیں۔ اس کے لیے انہیں گروپ مرحلے کے اختتام پر ہندوستان چھوڑنا پڑے گا۔ تینوں کھلاڑی اگلے دو دنوں میں ہندوستان واپس جانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔