لندن،کرک اگین رپورٹ۔ٹیسٹ کیپ کے منتظر سیم کک کو انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور جارڈن کوکس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کیپ لیں گے۔
زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے۔یہ ٹیسٹ 21 سے 25 مئی تک ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا اور یہ 2003 کے بعد انگلش سرزمین پر زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
انگلینڈ کا سکواڈ: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس (وکٹ)، سیم کک، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، میتھیو پوٹس، جوش ٹونگ۔