ممبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں غیر متوقع شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی ورلڈٹی 20 گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے بڑا اپ سیٹ کردیا،انگلش ٹیم کو 30 رنز سے ہراکر دوسری کامیابی حاصل کی۔انگلینڈ کی نیپال سے بمشکل جیت کے بعد یہ شکست بنتی تھی۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔10 ویں اوور تک ویسٹ انڈیز اپنے 4 ٹاپ بیٹرز سے محروم ہوچکا تھا۔برینڈن کنگ 1،شائی ہوپ صفر،شمرو ہیٹمیئر23 اور روسٹن چیز 34 کے ساتھ پویلین میں تھے۔شرفین ردر فرڈ نے جارھیت دکھائی اور42 بالز پر 76 کرکے انگلش کیمپ پر بجلی گرادی۔انہوں نے 7 چھکے2 چوکے لگائے اور جیسن ہولڈر نے صرف17 بالز پر 33 کرکے ٹیم کا ٹوٹل 20 اوورز میں6 وکٹ پر 196 کردیا۔جمی اوور ٹون نے 2 وکٹیں لیں مگر عادل رشید نے صرف 16 رنز دے کر2 آئوٹ کئے۔
جواب میں انگلش ٹیم کا بہتر آغاز تھا۔85 تک 2 آئوٹ تھے۔90 تک 4 ہوگئے۔فل سالٹ30،جوس بٹلر 21 جیکب بیتھل نے33 کئے۔کپتان ہیری بروک 17 کرکے لوٹے۔سام کرن نے کوشش کی لیکن وکٹیں گرتی گئیں۔انگلینڈ کیلئے ہدف مشکل ترین ہوا۔انگلش ٹیم 19 ویں اوور کی آخری بال پر 166 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔سام کرن 43 پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سےگودا کیش موتی نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔روسٹن چیز نے 2 آئوٹ کئے۔
