ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ
انگلش بیٹرز دورہ پاکستان سے قبل ایک دن کے کھیل میں آدھا ہزار رنز بناگئے۔خوفناک عزائم واضح ہیں۔
کرک اگین نیوز سچ،دورہ پاکستان کے لئے انگلش ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑا سرپرائز کنفرم
ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف انگلینڈ کا وارم اپ میچ دھماکے سے شروع ہوا ۔کھیل جھٹکے سے رک گیا
دونوں سائیڈ ز سے نکلنے والی آوازیں خوفناک تھیں، کیونکہ زیک کرولی کے ہیلمٹ پر بائونسر پڑا تھا۔ اوپنر کے لیے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ جوش و خروش جوفرا آرچرکا ہی تھا جس نے دھچکا لگایا۔
آرچر مارچ 2021 کے بعد پہلی بار انگلینڈ کی کٹ میں بولنگ کر رہے تھے۔ پاکستان کے دورے سے قبل انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ اور انگلینڈ لائنز کا یہ میچ تھا۔ پہلے روز ٹیسٹ اسکواڈ نے 79 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 501 رنز بنا لئے تھے۔
آرچر نے پہلے سپیل کے پانچ اوورزمیں ایک میڈن، 23 رنز اور دوسرے میں چار اوورز، 15 کے بدلے صفر پر اختتام کیا۔ ابوظہبی پہنچے کے بعد وہ اپنے تیز رفتار طریقوں پر واپس آ گئےہیں۔ اس حد تک کہ کچھ ٹیسٹ بلے باز اس بات سے محتاط تھے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔