عمران عثمانی
انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی دورے میں 9 ویں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آرہی ہے۔اس بار حالات کچھ سنجیدہ ہیں۔پی سی بی نے سیریز کے آغاز کے لئے راولپنڈی کا انتخاب کررکھا ہے۔اس وقت وہ پورے پاکستان کی توجہ کا مرکز یوں بناہوا ہے کہ یہاں سے انگلش ٹیم نے 2022 کی ٹیسٹ سیریز کا آغازکرنا ہے۔پی سی بی کو جمعہ کو ہی کچھ کلیئرنس ملی تھی لیکن اب عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں اپنے کیمپ اور لانگ مارچ کی تاریخ دے کر ایک بار پھر صورتحال تبدیل کردی ہے۔ویسے پاکستان کی یہ انگلینڈ کے خلاف یہ 11 ویں ہوم سیریز ہوگی،پاکستان نے چونکہ 2 سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہیں اور جیتی ہیں،اس کا ذکر اس باب میں رسمی سا ہوگا۔
انگلش ٹیم پاکستانی سرزمین پر 8 ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہے۔اس کا پہلا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے پاکستان کو صرف 3 جیتنے دیں اور خود 2 اپنے نام کیں۔3 سیریز ڈرا کھیل لیں۔یہ دوسرا بڑاکارنامہ ہے۔
انگلینڈ کی پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز
یہ 1961 کی بات ہے،جب انگلش ٹیم اپنے پہلے آفیشل دورے پرپاکستان آئی اور 3 میچزکی سیریز یوں یاد گاربناگئی کہ اس نے 0-1 سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔لاہور ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا۔ڈھاکا اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔ناکامی پاکستانی کپتان امتیاز احمد کے کھاتے میں درج ہوئی۔ٹڈ ڈکسٹر فاتح کپتان تھے۔اس سے قبل پاکستان اپنے انگلینڈ کے پہلے دورہ 1954 میں 4 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا کھیل آیا تھا۔
انگلینڈ کی پاکستان میں دوسری ٹیسٹ سیریز
انگلش ٹیم دوسری بار 1969 میں پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچزکھیلنے آئی ۔تینوں میچز ڈرا رہے۔کولن کائوڈرے اور سعید احمد ناقابل شکست کپتان رہے۔یہاں کراچی ٹیسٹ تو انگلینڈ کی اننگ 507 اسکور تک ہی محدود ہوا۔
انگلش ٹیم کا تیسرا ٹیسٹ دورہ پاکستان
یہ 1973 کی بات ہے۔مہمان ٹیم ایک بار پھر پاکستان میں ناقابل شکست رہی۔تینوں ٹیسٹ میچزلاحاصل تھے۔اس بار ٹونی لیوس اور ماجد خان کپتانی کررہے تھے۔
انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ دورہ پاکستان
مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز برابری پر تمام ہوئی۔1977 میں انگلینڈ نے ایک بار پھر پاکستان میں تینوں میچز ڈرا کھیل لئے تھے۔جیفری بائیکاٹ اور وسیم باری کپتان تھے۔
انگلش ٹیم پانچویں دورہ پاکستان پر
آخرکار 1984 میں انگلینڈ جب 5 ویں بار پاکستان آئی تو میزبان ٹیم تاریخ کی پہلی ہوم سیریز 0-1 سےجیتنے میں کامیاب ہوئی۔فاتخ کپتان ظہر عباس اور ناکام کپتان باب ولس تھے۔عبد القادر اس سیریز میں 19 وکٹ کے ساتھ ٹاپ پرتھے۔ڈیوڈ گاور 400 سے زائد اور سلیم ملک 300 سےزائد اسکور کے ساتھ بیٹنگ میں آگے تھے۔
انگلینڈ کا چھٹا دورہ پاکستان
یہ1987 کا سال تھا۔جاوید میاں داد کی کپتانی میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔3 میچزکی سیریز 0-1 سے نام کی۔لاہور میں پاکستان فاتح رہا،حریف کپتان مائیک گیٹنگ دیکھتے رہ گئے۔عبد القادر نے اس سیریز میں 30 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
انگلینڈ کا ساتواں دورہ پاکستان
پھر انگلش ٹیم طویل عرصہ کے بعد اپنے چھٹے دورہ پاکستان میں 2000 میں آئی۔یہ اس لئے منفرد دورہ رہا کہ ٹیم کراچی کا قلعہ پہلی بار اپنے نام کرگئی۔3 میچزکی سیریز اس نے 0-1 سے اپنے نام کی ۔40 برس بعد انگلینڈ پاکستان میں کوئی ٹیسٹ سیریز جیتا۔اوور آل 17 برس بعد پاکستان کے خلاف برتری ثابت کرسکا۔اس دوران کھیلی گئی 5 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے 4 جیتی،ایک ڈرا کھیلی تھی۔فاتح کپتان ناصر حسین اور ناکام کپتان معین خان تھے۔
انگلینڈ کا 8 واں ٹیسٹ دورہ پاکستان
انگلش ٹیم 2005 میں جب پاکستان آئی تو یہ اس کی یہاں 8 ویں ٹیسٹ سیریز تھی لیکن بدقسمتی سے پھر پاکستانی میدانوں میں یہ اب تک کی آخری ہی سیریز رہی۔یہ الگ بات ہے کہ اس کے بعد 2011-12 اور 2015-16 میں اس نے 2 سیریز یہاں نہیں بلکہ عرب امارات میں کھیلی تھیں۔پاکستان نے گزشتہ سیریز کا بدلہ چکادیا،ہوم میدانوں میں پہلی بار سیریز ایک سے زائد مارجن مطلب 3 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی۔پاکستان لاہور اور ملتان میں جیتا۔فیصل آباد میچ ڈرا تھا۔مائیکل وان اور انضمام الحق کپتان تھے۔
انگلینڈ کا 9 واں دورہ پاکستان 2022 موجودہ
پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر
دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر
تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر
راولپنڈی،ملتان اور کراچی میزبان سنٹرز
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،28 ویں ٹرافی،کس کا پلہ بھاری
انگلینڈ سیریز،مجموعی احوال،پاکستان میں ٹیسٹ میچز ریکارڈ،ایک امر تشویشناک
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیسے ممکن،تمام امکانات