پونے،کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈکے بیٹرز اختتامی اوورز میں حواس کھوبیٹھے،بھارت چوتھا میچ جیت کرسیریز لے گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش بیٹرز اختتامی لمحات میں حواس کھوبیٹھے۔بھارت نے چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 15رنز سے جیت کے ساتھ 5 میچزکی سیریز میں 1-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی اور سیریز اپنے نام کی ہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا ہے۔
بھارت نے پہلے کھیل کر9 وکٹ پر 181 رنزبنائے۔شوم دوبے اورہاردک پانڈیا نے 53 اور 53 رنزبنائے۔بھارت نے 12 رنز پر 3اور 57 پر 4 جب کہ 79 پر 5 وکٹ گنوانے کے بعد کم بیک کیا اور پانڈیا اور دوبے نے چھٹی وکٹ پر 10 اوورز میں87 رنزکی شراکت بنائی۔ثاقب محمود نے 3 اور اوورٹون نے 2 وکٹیں لیں۔
فخرزمان کے ساتھ اوپن کون کرےگا،فیصلہ ہم کریں گے،میچ سے قبل کریں گے،سلیکٹرکا کھلا اعلان،کپتان کہاں
انگلینڈ کو شروع میں بین ڈکٹ کے39 رنز نے سپورٹ کیا اور ہیری بروک نے 51 رنزکی اننگ درمیانی اوورز میں کھیلی اور انگلینڈ کو کافی ٹاپ رکھا۔ایک موقع پر 129 رنزپر اس کی 4 وکٹیں گرگئی تھیں۔129 رنز سے 146 تک 4 وکٹیں اوپر تلے گریں اور بھارت نے واپسی کی۔ہارشت رانا اورروی بشونی نے اپنی سپن سے انگلش بیٹرز کو گھمایا۔مہمان ٹیم 19.4 اوورز میں 166 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔روی بشونی نے 28 اورہرشت رانا نے33 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔چکرورتھی نے 28 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔