عمران عثمانی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
نئی پچ اور نئی بال کے سامنے 17 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر رنزکے انبار پہلے ہی روز لگانے والی انگلش ٹیم جمعہ کو دوسرے دن کسی نئے مگر ریکارڈ سے پر مشن پر ہے۔انگلش ٹیم وہ کرنا چہ رہی ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ایک ایسا ریکارڈ جو کرکٹ کی 145 سالہ ہسٹری میں کبھی نہیں بن سکا ہے۔
انگلش کیمپ نے اپنے ہیڈکوچ سے مشاورت کے بعد دوسرے روز کا پلان سیٹ کیا ہے ،پاکستانی بائولرز اگر ناکام رہے تو پہلے سیشن میں 200 سے 230 اور دوسرے سیشن میں 200 اور تیسرے سیشن میں 70 سے 100 اسکور کرکے مجموعہ 1000 رنزبنانا ہے۔انگلینڈ جس نے پہلے ہی روز 4 وکٹ پر 506 اسکور کئے ہیں،۔وہ اب ان کو ڈبل کرکے نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کاپہلا دن،انگلینڈ کے درجن بھر نئے ریکارڈز،مکمل تفصیل
ادھر پاکستانی ٹیم 80 اوورز بعد نئی بال ملتے ہی کسی نئی امید میں ہوگی۔بابرا عظم پہلے روز 6 اوورز سلو ریٹ پر ہیں،انہیں دوسرے دن اسے بھی کور کرنا ہوگا لیکن اگر انگلش بیٹرز مار پٹائی پر آگئے تو مزید سلو اوور ریٹ ہوگا،نتیجہ میں پاکستان کوئی پوائنٹ حاصل کرنے کی بجائے مجموعی پوائنٹس سے بھی کٹوتی کروالے گا،جو فائنل کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن جائیں گے۔