لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلش کپتان جوس بٹلر نے وقفہ لے لیا،بابر اعظم کو شاید ضرورت نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب پاکستان میں یہ خبریں ہیں کہ ناکام کپتان بابرا عظم بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کیلئے پرعزم ہیں اور کھیلنا چاہیں گے،تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے والی انگلش ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے واضح کہا ہے کہ اس شکست کے بعد انہیں آرام اور وقفہ کی ضرورت ہے۔
کپتانی کے پوچھے گئے سوال پر جوس بٹلر کہتے ہیں کہ میں کپتانی کرنے یا چھوڑنے کا نہیں سوچ رہا۔صرف وقفہ لینا چاہتا ہوں۔یہہ خبریں بھی کمال ہیں لیکن بہر حال دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پاکستان سے بہتر اختتام کیا ہے۔کہاں پاکستان پہلے مرحلہ سے باہر ہوا اور کہاں انگلینڈ تیسرا مرحلہ تک کھیل گیا۔
پاکستان کی اگلی وائٹ بال سیریز دیر سے ہے لیکن ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود کپتان ہونگے۔