ٹائونٹن،کرک اگین رپورٹ۔انگلش کائونٹی 2025،دوسرے ہی روز ریکارڈ توڑ ٹرپل سنچری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلش کائونٹی چیمپئن شپ 2025 کے سیزن کے ابتدائی میچوں کے دوسرے ہی روز ٹرپل سنچری۔کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ٹام بینٹن نے آج (5 اپریل) 2025 کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ٹاونٹن میں اپنے افتتاحی میچ میں سمرسیٹ کے لیے ریکارڈ توڑ ٹرپل سنچری اسکور کی، جس نے جیمز ریو کے ساتھ ایک زبردست شراکت داری بھی کی۔وہ دوسرے روز کے اختتام پر344 رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ریو کے ساتھ 5 ویں وکٹ پر 371 رنزکی ریکارڈ شراکت بنائی۔ریو 152 کرگئے۔سمرسیٹ کو چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ شراکت داری کا اعزاز حاصل ہوا۔ 371، اور ریو کی اننگز 152 پر ختم ہوئی۔انہوں نے بریٹ ڈی اولیویرا کی گیند پر اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ سمرسیٹ کے لیے نمبر 5 بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور ہے، صرف اوپنرز گریم اسمتھ اور جسٹن لینگر نے ٹیم کے لیے ایک اننگز میں زیادہ رنز بنائے۔۔ یہ اسکور ان کی پہلی فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری تھی، جس میں ان کا پچھلا سب سے زیادہ اسکور 133 تھا۔سمر سیٹ کے 6 وکٹ پر637 رنزہوگئے۔ووسٹر شائر 152 پر آئوٹ ہوگئی تھی۔