ٹرینیڈاڈ ،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے کرکٹرز پر ٹرینیڈاڈ جزیرے پر اپنی ٹیم کے ہوٹل سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ،کیونکہ اسی سڑک پر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ،جہاں ہوٹل موجود ہے ۔
کھلاڑیوں کو پہلے ہی متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ حیات ریجنسی ہوٹل سے باہر نہ نکلیں سوائے اس جزیرے پر ہونے والے دو میچوں کے، یہ میچز منگل اور جمعرات کو شیڈول ہیں، پیر کو ٹریننگ اور میچوں کے درمیان گولف کے پہلے سے طے شدہ راؤنڈ منسوخ ہیں۔
احتیاط کی ضرورت اس وقت پیش آئی،جب جب مقامی میڈیا میں 47 سالہ وینڈیل واکر کے نام سے شناخت کیے جانے والے ایک شخص کو رائٹسن روڈ، پورٹ آف اسپین پر حیات ریجنسی کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ واکر سلور مرسڈیز بینز چلا رہا تھا جب مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
مقامی میڈیا نے اس ہفتے کے آخر میں چند میل مشرق میں سان جوآن کے ایک شاپنگ سینٹر میں ایک اور فائرنگ کی بھی اطلاع دی۔
دونوں ٹیمیں اسی جزیرے میں آج رات ایک بجے پاکستان وقت کے مطابق چوتھا ٹی 20 میچ کھیل رہی ہیں۔