میلبرن،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ کے شوز پر آج بھی کچھ لکھا،اوپنر حسن علی کا شکار۔آسٹریلیا کے کھلاڑی عثمان خواجہ اس وقت انٹرنیشنل سطح پر ایک علامت بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے ان کے خلاف متعصبانہ رویہ سے وہ مزید شہرت اختیار کئے ہوئے ہیں۔پرتھ ٹیسٹ میں ان کے جوتے پر پابندی تھے۔میلبرن ٹیسٹ میں اپنے پیغام کیلئے اجازت نہ دیئے جانے پر وہ شدید ناراض ہیں۔ایسے میں سب کو انتظار تھا کہ وہ پاکستان کیخلاف آج سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کیا کرتے ہیں۔
عثمان خواجہ جنہوں نے گزشتہ میچ میں بلیک ربن پہن کر بیٹنگ کی تھی،آج جب میدان میں اترے تو انہوں نے ایسے شوز پہن رکھے تھے،جس پر کچھ لکھا تھا۔میدیا اور کلوز کیمرے نے تجسس سے جب دیکھا تو انہیںکچھ لکھا دکھائی دیا۔قریب کیا تو دیکھا کہ اس پر ان کی بیٹیوں عائشہ اور عائلہ کے نام لکھے ہیں۔
حفیظ اینڈ کمپنی مکی آرتھرسے بھی گئی گزری، باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،لنچ تک کئی ڈرامے
میلبرن میں عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف آئوٹ ہونے والے دوسرے اوپنر تھے۔وہ 108 کے اسکور پرحسن علی کی بال پر سلپ میں کھڑے سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے 101 بالز پر 42 رنزکی اننگ کھیلی ہے۔