سڈنی،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
سیکسی سیکنڈل کے 16 ماہ بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان ریٹائر۔اڑتیس سالہ ٹیم پین ریٹائر ہوگئے ہیں۔آج شیفیلڈ شیلڈ کے میچ میں تسمانیہ اور کوئنز لینڈ کے کپتانوں نے چوتھے دن چائے پر میچ جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، انہوں نے تسمانیہ کے شیفیلڈ شیلڈ میں کوئنز لینڈ کے خلاف بیلریو اوول میں ہونے والے میچ میں اپنے کیرئیر کا آخری وقت گزارا۔
بھارت اور آسٹریلیا آج ممبئی میں کیوں مدمقابل
پین، جنہوں نے 2018 اور 2021 کے اوائل کے درمیان 23 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کی اور مجموعی طور پر 35 ٹیسٹ کھیلے، انہی دونوں طرف کے کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وہ آسٹریلیا کے 46 ویں ٹیسٹ کپتان تھے جب آسٹریلیا کے 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ پر بدنام زمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد اسٹیو اسمتھ کو ہٹا کر ان کو ذمہ داری ملی۔ہوبارٹ میں پیدا ہونے والے پین نے 153 فرسٹ کلاس میچ کھیل کر 2005 میں ڈیبیو کرنے کے بعد 18 سال تک تسمانیہ کی نمائندگی کی۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان ٹم پین نے جذباتی مناظر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی… سیکسٹنگ اسکینڈل کے 16 ماہ بعد ان کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہوگیاٹم پین نے 38 سال کی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔نومبر 2021 میں سیکسٹنگ اسکینڈل کے بعد وہ آسٹریلیا کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔