پرتھ،کرک اگین رپورٹ
فلسطین سے اظہار یکجہتی،عثمان خواجہ پاکستانیوں سے آگے نکل گئے،اظہار کردیا ،پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روزکیلئے اعلان بھی۔عثمان خواجہ بازی لے گئے۔اظہار بھی کردیا اور اعلان بھی۔پاکستانیوں سے کہیں آگے نکل گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی خوب آگے نکل گئے ہیں۔اب دنگل لگے گا،خوب جمے گا،میچ ریفری بھارتی ہوگا،کھلاڑی مسلمان ہوگا لیکن نمائندگی آسٹریلیا کی جانب سے ہوگی اور مزے کی بات یہ ہے کہ ایک مسلمان ملک کے خلاف میچ کے دوران۔
معاملہ غزہ کا ہے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا۔عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز عملی طور پر انٹرنیشنل میچ میں اسے کرنے کا اعلان کردیا ہے،ساتھ میں انہوں نے منگل کے روز پریکٹس سیشن میں اس نے اس کا استعمال کردیا ہے۔
آسٹریلیا کیمپ اور میڈیا شان مسعود کی کس ممکنہ پالیسی سے خائف،پاکستانی کپتان کا جواب ساتھ
عثمان خواجہ جمعرات کو پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران جوتے پہننے کا ارادہ کر رہے ہیں جن پر غزہ میں لڑائی میں پھنسے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے ہیں۔ دنیا کے معروف ٹیسٹ بلے باز اور ایک قابل فخر مسلمان خواجہ 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ سے نکلنے والے تکلیف دہ مناظر سے بہت متاثر ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیلی جوابی کارروائی ہوئی، وہ اکثر اس تنازعے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
عثمان خواجہ نے منگل کے روز آسٹریلین کیمپ میں پریکٹس کی تو انہوں نے جوتے پہنے تھے، جس پر لکھا تھا۔آزادی ایک انسانی حق ہے اور سب زندگیاں برابر ہیں۔ منگل کو ٹیم کے مرکزی تربیتی سیشن کے دوران ایک تصویر سامنے آئی ہے۔خواجہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ 14 دسمبر کو پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف میچ کے پہلے دن انہیں پہننے کا ارادہ رکھتے تھے۔غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا ان کا منصوبہ بند اشارہ کے ساتھ ہے۔اسے آپ مبہم کہہ لیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے میچ ریفری سابق بھارتی کرکٹر جواگل سری ناتھ ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے فی الوقت تبصرہ نہیں کیا۔ آئی سی سی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔