میچ کے دوران بابر اعظم تو کیا گھر والے بھی یاد نہیں رہتے،فہیم اشرف کا ادبی جواب۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ٹی 20 میں ہمارا اپنا میتھڈ ہے،آپ کا اپنا۔ٹی 20 کرکٹ میں پارٹنرشپ کا لگنا ضروری ہے۔ہم نہیں لگاسکے۔حارث کو نچلے نمبرز پر لاکر کسی سے زیادتی نہیں ہورہی۔ٹیم کا پلان ہے،اس کے مطابق چل رہے ہیں۔ہم زیادتی کا کیسے کہدیتے۔
میچ کے دوران گھر والوں کی یاد نہیں آتی،آپ ہمیں ہمارے کولیگز بابر اعظم کی یاد کا کیسے کہہ رہے ہیں۔فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں میچ کے دوران کسی کی یاد نہیں آتی۔ہم صرف جیتنے کا سوچتے ہیں۔
سہہ ملکی کپ،پاکستان کو افغانستان سے اپ سیٹ شکست،کرک اگین تجزیہ سچ
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میری کارکردگی میری ٹیم کیلئے ہے،ایسا نہیں کہ صرف اپنا سوچتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں فہیم اشرف نے کہا ہے کہ جو ہم پر تنقید کرتا ہے،وہ بھی ہمارا ہے۔سیاست کی بات کا جواب نہیں دوں گا،اختلاف گھر میں بھی ہوتا ہے۔میں تنقید پر کسی کے خلاف نہیں ہوتا۔پاکستان کی شکست کی کوئی وجہ نہیں،بس وہ اچھا کھیلے اور ہم اچھا نہیں کھیلے۔ایک سوال کے جواب میں فہیم اشرف کہتے ہیں کہ تیم منیجمنٹ دیکھے گی کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔
فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم نے ہدف کا عبور کرنا تھا۔سلمان کا رن آئوٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
