ڈبلن،کرک اگین رپورٹ
فخر اور رضوان ضامن بن گئے،پاکستان نے بدلہ چکادیا،آئرلینڈ سے سیریز برابر،فیصلہ اگلے میچ میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 7 وکٹوں سے جیت کر 3 میچزکی سیریز میں واپسی کی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے،اب فیصلہ کن میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اتور کو ڈبلن میں پاکستانی اننگ 193 رنزکے جواب میں اس وقت ڈگمگا گئی جب اوپنرصائم ایوب 6 اور کپتان بابر اعظم ون ڈائون پوزیشن پر آکر صفر پر گئے۔13 رنزپر 2 وکٹ گنوانے والی ٹیم کو محمد رضوان اور فخرزمان نے سنبھالا دیا اور اس دوران ان کے 2 کیچز بھی ڈراپ ہوئے،اس سے بھرپوفائدہ اٹھاکر دونوں نے 77 بالز پر 140 رنزکی شراکت قائم کرکے پاکستان کو مشکل سے نکال دیا۔یہاں فخرزمان 40 بالز پر78 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔اعظم خان نے رضوان کا ساتھ نبھایاْ
پاکستان نے 194 رنزکا ہدف19 بالیں قبل3 وکٹ پر پورا کیا۔محمد رضوان 46 بالز پر 75 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے،4 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔اعظم خان 10 بالز پر 30 کے ساتھ واپس لوٹے۔گراہم اور مارک اڈیئر نے ایک ایک وکٹ لی۔
دوسرا ٹی 20،آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف پاکستان سے زیادہ اسکور،تیسری بار بھی بارش کی پیشگوئی
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کو بیٹنگ دی،جس نے 7 وکٹ پر 193 اسکور کئے۔ایک موقع پر یہ اسکور 210 تک جاتا لگتا تھا لیکن شاہین آفریدی نے اوپر تلے وکٹیں لے کر آئرش بیٹنگ لائن کے آگے بندھ باندھا۔لورکن ٹکر نے 51 رنزکئے۔شاہین نے 49 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔عباس آفریدی نے 2 آئوٹ کئے۔