| | |

دوسرا ٹی 20،آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف پاکستان سے زیادہ اسکور،تیسری بار بھی بارش کی پیشگوئی

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

دوسرا ٹی 20،آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف پاکستان سے زیادہ اسکور،تیسری بار بھی بارش کی پیشگوئی۔آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پاکستان سے زیادہ رنزبناڈالے۔ڈبلن میں جاری 3 میچزکی سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 193 رنزبنائے۔

یہ اسکور یوں زیادہ ہیں کہ پاکستان پہلے کھیل کر ہمیشہ 180 رنزکی بات کرتاہے اور شکست کے بعد بابرا عظم کہتے ہوتے ہیں کہ دس رنز کم تھے۔یوں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف پاکستان سے زیادہ اسکور کئے۔لورکن ٹکر نے 58 رنزبنائے۔شاہین نے 49 رنز زدے کر 3 وکٹیں لیں۔عامر کو ایک وکٹ کیلئے 44 رنزکی مار پڑی۔عباس آفریدی نے33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

ایک تو بارش کے سبب میچ دیر سے شروع ہوا۔دوسرا آئرلینڈ کی اننگ کے آخری اوور میں بارش شروع ہوئی،اننگ مکمل ہوتے ہی  کورز آگئے اور بارش تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق  شام 6  بجے پھر بارش کی پیش گوئی ہے لیکن تھوڑی دیر کیلئے۔اب دوسری اننگ شروع تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *