ملتان،کرک اگین رپورٹ۔فخرزمان اور ویلی کی گرما گرمی،یہ قلندرز نہیں پاکستان کا اٹیک ہے،رمیز راجہ کا رد عمل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہوا بدلی،پانی بدلا۔ملتان سلطانز کی قسمت ہی بدل گئی،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں وہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ہم یہاں کیسے ہیں۔لاجواب کھیل تھا۔یاسر خان نے پیس اور سپن کو اچھا کھیلا۔بڑا ٹیلنٹ ہے۔اس بار پی ایس ایل میں کم ہی ٹیلنٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔صاحبزادہ فرحان اور عبید بھی اچھا کھیل رہے ہیں۔
راجہ کہتے ہیں کہ کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے کہ رضوان اور یاسر نے 89 رنزکا سٹینڈ دے کر میچ بنادیا۔عثمان خان نے بھی کمال کیا۔لاہور قلندرز کا یہ اٹیک نہیں تھا بلکہ پاکستان کا اٹیک تھا۔شاہین اور حارث کی پٹائی ہوئی،یہ قلندرز کا نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے۔بھارتی ٹیم پہلے 6 اوورز میں مارکھاتی ہے تو اگلے 6 اوورز میں کم بیک کرتی ہے۔پاکستان اور قلندرز کو اس سے نکلنا ہوگا،ورنہ 200 سے زائد بنے گا۔فخرزمان کی اتنی اونچی شاٹ تھی کہ گیند آسمان کو چھو کر واپس آئی اور شاندار کیچ پکڑا گیا۔فخرزمان اور ویلی کی گرمی سردی اچھی لگی،یہ ہونی چاہئے،موسم بھی گرم ہے،کھیل کی گرمی بھی کلاس ہوتی ہے،جو سمجھ میں نہیں آیا،وہ لاہور قلندرز کی بائولنگ تھی اور جو سمجھ میں آیا وہ ملتان سلطانز کی پرفارمنس تھی کہ اپنے سنٹر میں وہ کیسے کھیلتےہیں۔