فخر زمان ریٹائرمنٹ ہے یا نہیں۔پی سی بی کا بیان آگیا،عاقب جاوید کی بھی صفائیاں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ بیٹر فخر زمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینے والے ہیں اور جلد ہی اس کا اعلان کر دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلی اعلان کیا ہے کہ فخر زمان نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ان کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بلا جواز اور بے بنیاد ہیں۔ یوں فی الحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگر کوئی ایسا سوچ بھی رہا تھا۔روک دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کے حالات بڑے برے ہیں۔ عاقب جاوید نے آج راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی اور انہوں نے اپنی سلیکشن کا دفاع کیا اور کہا کہ ہم نے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ وہ نہ کھیلیں تو الگ چیز ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا ہم سینیئرز کھلاڑیوں کو نکال کے انڈر 19 ٹیم کے لڑکے لے آئیں۔ نکالنے والے اپنی زبان بند کریں۔