| | | | |

فخر کی سنچری ،رضوان چکرا کر بولڈ،امپائر کی وارننگ پر بیٹر کا ڈراوا

 

کراچی،کرک اگین رپورٹ

فخر کی سنچری ،رضوان چکرا کر بولڈ،امپائر کی وارننگ پر بیٹر کا ڈراوا

فخر زمان کو امپائر علیم ڈار کی وارننگ،جواب میں لیفٹ ہینڈ بیٹر نے علیم ڈار کو بال مارنے کی کوشش کی ،امپائر بچ گئے۔ٹی وی براڈ کاسٹز نے گزشتہ میچ کی وہ فوٹیج چلافیں جن میں علیم ڈار کو بال لگی تھی۔یہ دلچسپ واقعہ نیشنل بنک ایرینا میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے فیصلہ کن ون ڈے میچ کے دوران پیش آیا۔

ادھر پاکستان کے بیٹر محمد رضوان شاندار اننگ کھیلنے کے بعد ایسے بولڈ ہوئے کہ وہ وکٹ پر بیٹھ سے گئے۔ایش سودھی نے انہیں گگلی مار کر بولڈ کیا لیکن رضوان جس انداز میں کھیلنے گئے۔وہ جوابی بیٹنگ کی گگلی کھیلنے کے چکر میں چکرا کر گر پڑے۔انہوں نے 77 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

فخر زمان کے ساتھ رضوان نے 150 رنز سے زائد کی شراکت بنائی۔اس سے قبل وکٹ کے ڈینجرس ایریا میں گھسنے کی وجہ سے علیم ڈار نے فخر زمان کو وارننگ جاری کردیجواب میں فخر کی ایک زوردار ہٹ سے وہ بال بال بچے ۔براڈ کاسٹر ز نے گزشتہ میچ کی ویڈیو چلاکر امپائر کو یاد کروا دیا۔

فخر زمان نے اننگ کے 36 ویں اوور میں کیرئیر کی 8 ویں سنچری 120 بالز پر مکمل کی۔پاکستان نے 36 اوورز میں 3 وکٹ پر 190 اسکور بنالئے تھے۔

اگلے اوور میں فخر زمان 101 رنز بناکر اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوگئے۔پاکستان 39 ویں اوور میں 4 وکٹ بناکر 200 اسکور کی کوشش میں تھا۔

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *