کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔فخرزمان فائنل اپ ڈیٹ،چیمپئنز ٹرافی میں سنچری،کراچی سے اہم خبریں،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ائی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ابتدائی تقریب کے ساتھ پاکستان میں 29 سال کے بعد انٹرنیشنل کونسل کا میلہ شروع ہو چکا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ول ینگ نے اس میچ میں سنجری بنا دی ہے اور ان کی وکٹ اخر کار نسیم شاہ نے حاصل کی اور پاکستان کو بریک تھرو دیا ۔نیوزی لینڈ کا سکور 207 ہوا ہے اور اس کی اننگز کے ابھی 10 اوورز باقی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ٹیم 300 کے قریب جائے گی اور پاکستان کے لیے میچ بڑا اہم ہے۔ اپنے ملک میں ہے ۔چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ ہے۔
اس سے قبل نیشنل بینک ایرینذ کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ابتدائی تقریب ہوئی ۔پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ ہوا ۔پاک فضائیہ کی ٹیم نے فضا میں سبز پرچم کے رنگ بکھیرے ۔پاکستانی قوم اور کرکٹ اور باہر کی دنیا کو سلام پیش کیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔شاہین کا بریک بھی مظاہرہ کیا گیا ۔جے ایف 17 تھنڈر اور ایف16 فلائی پاس میں شریک تھے۔
پاکستان کے لیے دوسری اچھی خبر یہ ہے کہ فخر زمان فٹ ہو کر فیلڈ میں واپس آگئے ہیں لیکن وہ تکلیف میں نظر آرہے ہیں ۔آئی سی سی قوانین کے مطابق مخصوص وقت فیلڈ میں گزارنا ضروری ہوتا ہے۔ تبھی بیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ ان کی مکمل فٹنس کا اندازہ آج رات کو ہوسکے گا