راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 کی اوپننگ پوزیشن چھننے پر فخرزمان کا رضوان اور بابر اعظم کے حوالہ سے پہلا رد عمل۔فخرزمان نے اپنی ٹی 20 کرکٹ میں اوپننگ پوزیشن کے حوالہ سے دل کھول دیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں لیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹر نے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل پرفارمنس اعزاز ہے۔سنچری بڑی اننگ ہے۔پنڈی کی پچ اتنی آسان نہ تھی۔پھر بھی اسکور کئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا نام لے دیا اور کھل کر بولے۔
مشن ورلڈکپ 2023،پاکستان کا تیاری کے باب میں فاتحانہ آغاز،کیویز قید
کیریئر کی 9 ویں ون ڈے سنچری بنانے والے فخرزمان سے سوال ہوا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بطور اوپنر کامیاب ہیں لیکن ٹی 20 میں گزشتہ15 اننگز سے فلاپ ہیں،کیا ایسا نہیں لگتا کہ انہیں ٹی 20 میں بھی اوپنر آناچاہئے،تاکہ ان کی حق تلفی نہ ہو۔
فخرزمان نے کہا ہے کہ آپ کولگتا ہوگا کہ میں دل کھول کر نہیں بول رہا،سچ یہ ہے کہ ٹی20 میں رضوان اور بابر اعظم کی بطور اوپنرز ایسی پرفارمنس ہے جو شاندار ہے،میں اس پر کھیلنے کی خواہش تب کروں،پہلے دیکھوں کہ کیا میں ان سے اچھاکھیل سکتا ہوں یا کھیلا ہوں،جواب یہ ہے کہ وہ مجھ سے بہتر کھیل رہے ہیں،اس لئے میرے دل میں ان کو لے کر اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔جب میں ان سے اچھا کھیلوں یا کوئی بھی اچھا کھیلے تو پھر بات ہوسکتی ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 5 وکٹوں سے جیتا ہے۔فخرزمان نے شاندار سنچری اسکور کی۔