| | | | | | | | |

پاکستان کی500 ویں ون ڈے فتح،بھارت سےآگے،ٹاپ تھری میں آگیا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی 500 ون ڈے فتوحات مکمل کرلی ہیں۔اہم بات یہ بھی ہے اور یہ بھی کہ پاکستان 500 ون ڈے جیتنے والا دنیا کا کون ساملک بنا ہے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آسٹریلیا کے 594،بھارت کے 539 ون ڈے میچز کی فتوحات کے بعد پاکستان 500 کے کلب میں شام ہونے والا تیسرا ملک ہے۔

مشن ورلڈکپ 2023،پاکستان کا تیاری کے باب میں فاتحانہ آغاز،کیویز قید

پاکستان کی500 ویں ون ڈے فتح،بھارت سےآگے،ٹاپ تھری میں آگیا۔انگلینڈ کی 779 میچزمیں 392 اورآسٹریلیا کے 978 میچز ہیں،بھارت کے 1029 اور نیوزی لینڈ کے 800 میچزہیں،کیویز کی فتوحات 368 ہیں۔

پاکستان نے 949 میچزمیں سے 500 جیتے ہیں۔اس کا وننگ تناسب بھارت سے کہیں بہتر ہے۔بھارت 438 میچزہارا ہے جب کہ پاکستان کو 420 میچزمیں شکست ہوئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *