دبئی،کرک اگین رپورٹ
فخرزمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر،متبادل پلیئر منتخب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے فخرزمان باہر ہوگئے ہیں۔وہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھارت مقابلے کیلئے دبئی نہیں جارہے ہیں۔
اوپننگ بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کیلئے آئی سی سی کو نام بھجوادیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان کی جگہ امام الحق کو شامل کئے جانے کی باز گشت ہے۔
آئی سی سی آج ہی متبادل کا اعلان کرے گی۔
سابق کپتان راشد لطیف نے بھی تصدیق کی ہے کہ امام الحق کا نام ہی متبادل کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔