ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔شکست کا خوف،باڈی لنگویج تباہ،ساجد خان پریس کانفرنس میں سوال کو سمجھے بنا الٹ بول گئے۔پاکستانی بیٹرز کی ناکامی کے باوجود ایسی پچز کے لئے ساجد خان لڑائی پر تیار،پریس کانفرنس میں سوال کا الٹاجواب،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ساجد خان پریس کانفرنس میں سوال کو الٹا لے گئے،سوال تھا کہ ایسی بنانے والے کہتے ہیں کہ غیر ملکی ٹیموں کا جیتنا ناممکن بنادیں گے لیکن یہاں پاکستان شدید مشکلات اور قریب شکست کے ہے تو ایسی پچز ہوں یا بیٹرز کیلئے بھی بیلنس تو ساجد خان الٹ پڑے اور کہا کہ آپ نے ابھی سے کیسے ہماری جیت کو نا ممکن کہدیا ہے،بار یہی دہراتے رہے،حالانکہ سوال میں پاکستان کی جیت کو ناممکن نہیں کہا گیا تھا۔اصل جواب گول کرگئے۔پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے بیٹرز اور سعود شکیل میچ جتوادیں گے۔جیتنے کی کوشش کریں گے۔
اگر دیکھاجائے تو سپن ٹریک پر نئی بال سے بائونس ملتا ہے جو نیا بال اچھا کرتا ہے تو رزلٹ ملتا ہے اور جیسے ہی 25 اوورز گزر جاتے ہیں تو پھر بیٹرز کیلئے بیٹنگ آسان ہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ساجد خان نے کہا ہے کہ ٹیل اینڈرز رنز کرتے ہیں،کرکٹ میں کوئی ٹیل اینڈرز نہیں ہوتا،آج کل سب وہی اسکور کررہے ہیں۔وہ بھی کھیلنے آئے ہیں،اب یہ نہیں ہوگاکہ 7 آئوٹ ہوجاتے ہیں تو باقی خود چلے جائیں گے،اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ پروفیشنل ہوگئی ہے۔کوئی بیٹر یہ نہیں کہتا کہ میں آئوٹ ہوجائوں۔کوئی یہ نہیں کہتا کہ 6 اوورز میں پوری ٹیم لے لوں۔10 آئوٹ کررہے ہیں لیکن 10 آئوٹ بھی ہورہے ہیں،ایسے میں ہم دیکھیں گے۔ورک کریں گے۔
سپن پچ پر پاکستانی بیٹرز کی تدفین شروع،ویسٹ انڈیز تاریخی فتح کے قریب تر
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہے ،ابھی تو ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔عاقب جاوید وغیرہ نے اس طرح کی پچز بناکر اچھا کیا،پہلے تو ٹیسٹ کرکٹ کوکوئی دیکھتا تو نہیں تھا،اب رزلٹ آرہا ہے۔جیتنا ہارنا ہمارے ہاتھ میں ہے۔ناممکن کوئی چیز نہیں ہے۔جیسے ہی بال پرانا ہوگا،آپ دیکھیں گے کہ ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔