کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔اوپنر آنے سے ففٹیز نہیں بنیں،سیٹ ہوکر آئوٹ ہونے پر دکھی،کل کی پلاننگ تیار،بابر اعظم کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک دن میں 2 ہاف سنچریز بنانے والے بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی ضرورت کے تحت اوپننگ کی،نمبر میٹر نہیں کرتا۔ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں۔پہلی اننگ میں بڑا اسکور کرنا چاہئے تھا لیکن دوسری اننگ میں اچھی بیٹنگ کی۔مسلسل 3 ہاف سنچریز کے بعد کچھ بہتر محسوس ہوا لیکن ناکامی کے دنوں میں اپنے ہارڈ ورک اور خود پر یقین کیا۔پچ پر وقت گزارنا ضروری تھا۔
ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اور دوسری اننگ میں مائنڈ سیٹ ایک جیسا تھا۔کوچ اور کپتان نے یہی کہا کہ نیچول گیم کھیلیں۔کل بہتر پرفارم ہوگا۔پچ کی کنڈیشن بہتر ہے لیکن نئی بال چیلنج ہوا کرتی ہے۔پچ کے اوپر کا فی پیچ ہیں۔مپہاراج کو مدد ملی ہے لیکن فاسٹ بائولرز کے سامنے یہ پچ نارمل گیم شو کررہی ہے۔کل اسی طرح کھیلنا چاہتے ہیں اور کل کا دن لگ گیا تو میچ کا رخ بدل جائے گا۔
بابر اعظم کہتے ہیں کہ پچ پر کچھ ہیٹ لمحات ہوتے ہیں،وہ اس وقت تک ہوتے ہیں،مزید ایسا کچھ نہیں ہے۔میں دونوں اننگز میں غلط آئوٹ ہوا۔میری غلطی ہے۔میں اپ سیٹ ہوں لیکن مجھے دونوں اننگز میں سیٹ ہوکر آئوٹ ہونا نہ چاہئے تھا۔کھیل ختم ہونے سے صرف 15 منٹ قبل مجھے گیند پر فوکس رکھنا چاہئے تھا لیکن ناکام ہوا،غلطیاں ہیں،آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔
بابر غیر ذمہ دارانہ،رضوان شاہانہ انداز میں آئوٹ،کیپ ٹائون میں پاکستان کو فالوآن ہوگیا
کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 194 رنزپر آئوت ہونے کے بعد فالو آن کا سامنا کیا لیکن دوسری اننگ میں کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے 205 رنزکی شراکت بناکر سب کو حیران کردیا۔پاکسان نے 49 اوورز کی بیٹنگ میں 1 وکٹ پر 213 رنزبنالئے ہیں۔بابر اعظم 81 رنز بناکر گئے۔انہوں نے پہلی اننگ میں 58 رنزبنائے تھے۔شان مسعود 102 پر کھیل رہے ہیں۔پاکستان ابھی بھی 208 رنزکے خسارے میں ہے۔