ڈبلن،کرک اگین رپورٹ۔آئرلینڈ کا بھی افغانستان پر حملہ،7 میچز کی متعدد سیریز فوری منسوخ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ آئرلینڈ کا بھی افغانستان کرکٹ پر حملہ،ایک دو نہیں ،بلکہ کئی میچز کی پوری سیریز منسوخ کردی ہے۔مینز فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق آئرلینڈ کو افغانستان کے خلاف ایک ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلنا تھے۔ تمام7 میچز منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اگرچہ یہ افغانستان کے خلاف دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مثال کی پیروی ہے لیکن کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹیو وارن ڈیوٹروم نے اصرار کیا کہ یہ سیاسی نہیں مالی وجوہات کی بنا پر تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہیومن رائٹس واچ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر افغانستان کی آئی سی سی کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کرکٹ آئرلینڈ نے منگل کو اپنے بین الاقوامی فکسچر جاری کیے، جن میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف 9-18 اپریل کے درمیان ویمنز 50 اوور ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز شامل ہیں۔پاکستان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف آئرلینڈ خواتین کے وارم اپ گیمز بھی درج کیے ہیں۔