ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ
شادی کے بعد پہلامیچ،بیوی لکی ،حارث رئوف کا اعلان،دیگرپیسرزکے چٹکلے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستانی کھلاڑی محمد حارث ہوسٹ بن گئے۔انہوں نے آج پاکستان کی پیسر ٹرائیکا جوڑی کا انٹرویو کیا ہے،اس پر شاہین شاہ نے جوابات سے قبل یہ کہا ہے کہ ہوسٹ کرتے اچھا لگ رہے ہو۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم ورک تھا۔درمیان اور آخرمیں اسکور بن گئے،یہی پلان تھا کہ 200 اسکور کرگئے تو جیت جائیں گے۔ایسا ہوا،مزا آگیا۔بائولرزنے اچھا پرفارم کردیا۔نتیجہ میں ہم جیت گئے۔نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پلاننگ وکٹ پر رکنے کی تھی اور اس کے بعد بائولنگ میں جارحیت کی تھی۔کامیاب ہوگئے۔حارث کا سپیل شاندار تھا،میری بیٹنگ میں میراکمال نہیں۔افغانستان کے بائولرز کی مہربانی تھی۔شاہین اور نسیم نے کہا ہے کہ کریڈٹ حارث کو بھی جاتا ہے۔
حارث رئوف نے کہا ہے کہ شادی کے بعد یہ میرا پہلا انٹرنیشنل میچ تھا۔شادی سے فرق تو آتا ہے۔ہرچیز تبدیل ہوجاتی ہے۔میری بیوی میرے لئے لکی ثابت ہوئی ہے۔ورلڈکپ اور ایشیا کپ آرہا ہے،بڑا فائدہ ہوگا۔شاہین نئی بال سے وکٹیں لے کر ہماراکام آسان کردیتے ہیں۔نتیجہ میں ہمیں مدد بھی ملتی ہے اور پھر ہم اٹیک بھی کرتے ہیں۔مین آف دی میچ فیملی کے نام کرتا ہوں۔خاص کر اپنی والدہ کے نام،میرے لئےانہوں نے بہت کچھ کیا،اب بھی کرتی ہیں۔
پاکستانی پیسر اٹیک افغانستان کو خس و خاشاک کی طرح بہالے گیا
پاکستان نے منگل کو پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی۔افغان ٹیم پاکستان کے 201 رنزکے جواب میں 20 ویں اوور میں صرف 59 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔حارث ریوف نے 18 رنزکے عوض 5 وکٹیں لیں۔