کراچی،کرک اگین رپورٹ
،چھٹی سے تیسری پوزیشنپہلا ون ڈے،سرفراز کے بعد رضوان کی بھی اٹھان،پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف کامیاب۔ٹیسٹ سئیریز میں ایک وکٹ کیپر سرفراز احمد کی جانب سے شاندار مزاحمت کے بعد ون ڈے میں دوسرے وکٹ کیپر محمد رضوان نے جاندار پرفارمنس پیش کی ہے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔کراچی کے نیشنل بنک ایرینا میں اس نے 6وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے 3 میچزکی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 130 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
محمد رضوان پر کیوی پیسر کا سخت حملہ،وکٹ کیپر تڑپتے رہے
کیوی ٹیم ٹاس ہاری۔پاکستان نے پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔بڑا نام ڈیوون کونوے صفر پر نسیم شاہ کا شکار بنے۔37 کے مجوعہ پر فن ایلن اور 69 کےا سکور پر کین ولیمسن بھی پویلین لوٹ گئے۔ایلن 29 اور ولیمسن 26 رنزکرسکے۔ڈیرل مچل اورٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ پر مزاحمت کی اور اسکور 125 تک لے گئے۔کیویز نے ڈیرل مچل کے 36،ٹام لیتھم کے 42 اوربریسویل کے 43 رنزکی بدولت 50 اوورز بیٹنگ کرلی۔9 وکٹ پر 255 اسکور بنائے۔
پاکستان کی جانب سےنسیم شاہ نے 57 رنز دے کر 5 ڈیبیو پلیئرز اسامہ میر نے42 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
گرین کیپس نے جواب میں اچھا آغاز لیا اور30 پر پہلی وکٹ گری۔امام الحق 11 کرکے گئے۔بابر اعظم اور فخرزمان اسکور 108 تک لے گئے ،یہاں فخرزمان 56 رنزببناکر گئے تو محمد رضوان آگئے۔168 کے اسکور پر بابر اعظم 66 رنزبناکر اسٹمپ ہوگئے۔2020 کے بعد واپسی کرنے والے حارث سہیل 23 بالز پر 32 رنزبناگئے۔
محمد رضوان نے ان فٹ ہونے کے باوجود اننگ جاری رکھی۔پاکستان کو آخری 18 بالز پر صرف 8 اسکوردرکارتھے،ہدف 11 بالیں قبل حاصل ہوگیا،۔محمد رضوان 77 پر اور آغا سلمان 13 پر ناقابل شکست لوٹے۔مچل بریسویل 44 رنز کے ساتھ 2 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔