کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔پہلا ون ڈے،انگلینڈ کو سری لنکا میں شکست،ورلڈکپ منزل میں مشکلات۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم مشکلات میں ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈکپ 2027 میں براہ راست شرکت معدوم ہوجائے گی۔سری لنکا کے دورے میں پہلا ون ڈے میچ ہارگیا۔
سری لنکا نے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹ پر 271 رنزبنائے۔کوشال مینڈس نے 93 رنزکئے۔عادل رشید نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش ٹیم ایک موقع پر 2 وکٹ پر 144 رنزپر تھی لیکن پھر ایک وکٹ گرتے ہی لائن لگی اور پوری ٹیم49.2 اوورز میں 252 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔بین ڈکٹ کے 62 اور جوئے روٹ کے 61 رنز تھے۔،سری لنکا کے پرمودمدوشن نے 3 وکٹیں لیں۔
