لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔پہلا ٹی 20،پاکستان کی اننگ مکمل،ویسٹ انڈیز کیلئے ہدف سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 179 رنزکا ہدف دیا ہے۔
امریکا کے مقام لائوڈرہل میں جاری 3 میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس ہارنے کے بعد دعوت ملنے پر پہلے بیٹنگ کی۔اوپنرصاحبزادہ فرحان 14 کرسکے۔فخرزمان 28 اور حسن نواز 24 کے مہمان بنے۔البتہ صائم ایوب ففٹی کرگئے۔وہ38 بالز پر 57 کی اننگ بناگئے،انہوں نے 2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔محمد نواز 9 کرکے کیچ دے گئے۔فہیم اشرف 15 رنزبناکر گئے۔سلمان علی آغا 10 بالز پر 11 رنزبناکر ناٹ آئوٹ آئے۔
پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنزبنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے30 رنز دے کر 3وکٹیں لیں۔
