سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا کے 13 کھلاڑیوں کا اعلان،ایک بحث تمام۔آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز بارڈر ،گاواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔اوپنر کی بحث تمام ہوئی ہے اور جوش انگلش کو بھی بلالیا گیا ہے۔
نیتھن میک سوینی پرتھ میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کریں گے اور عثمان خواجہ کے ساتھی کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں مارکس ہیرس سمیت اسپیشلسٹ اوپنرز پر ترجیح دی گئی ہے جو اسکواڈ میں بھی شامل نہیں ہیں۔جبکہ جوش انگلس کو 13 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں ریزرو بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔یوں سٹیون سمتھ کی اوپننگ اننگ کی بحث اور وقت تمام ہوا۔
بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کا سکواڈ
پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولانڈ، ایلکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، مچل مارش، نیتھن میک سوینی، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک
بائیس نومبر سے شروع ہونے والے اوپٹس اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکاٹ بولینڈ کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کے پیچھے بیک اپ تیز گیند باز کے طور پرجگہ لیں گے۔