سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
پہلا ٹیسٹ فیصلہ کے قریب،کیویز شکنجہ میں یا ٹائیگرز،ڈی آرایسپر میزبان کھلاڑی ناخوش،امپائرز سٹمپز کے اندر کیا تلاش کرنے لگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 میں نیوزی لینڈ کی پہلی انٹری بھاری۔اس کے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز سنگین مشکلات میں تھے۔بڑی شکست کے قریب تھے۔332 رنزکے تعاقب میں اس کے 7 کھلاڑی113 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ڈیرل مچل 44 رنزکے ساتھ مزاحمت پر تھے۔کین ولیمسن 11 تو ڈیوون کونوے 22 کرسکے جب کہ ٹام لیتھم صفر پر گئے۔نیوزی لینڈ کو مزید219 رنزدرکار ہیں اور بنگلہ دیش کو صرف 3 وکٹ کی ضرورت ہے۔پہلی اننگ میں 4 وکٹ لینے والے اسپنر تیج الاسلام نے اب تک 4 وکٹیں لیں۔بنگلہ دیش آج صبح دوسری اننگ میں 338 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں مہدی حسن مرزا نے 50 کی اننگ کھیلی۔اعجاز پٹیل نے 148 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔یار رہے کہ پہلی اننگ میں بنگلہ دیش نے 310 اور بلیک کیپس نے 317 اسکور کرکے 7 رنزکی لیڈ لی تھی۔
چیف سلیکٹرکے3 کنسلٹنٹ آگئے،سلمان بٹ بھی شامل،حفیظ اب استعفیٰ دیں گے
سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز جمعہ کو متعدد ڈرامے ہوئے،کیوی ٹیم کی دوسری اننگ میں 8 ویں وکٹ کیلئے میزبان بنگلہ دیش مطمئن تھا کہ امپائر نے ڈیرل مچل کو ایل بی دے دیا،بال جس طرح پڑی اور جہاں لگی،اس کے بعد آئوٹ کا کوئی شبہ نہ تھا لیکن ڈی آر ایس کی تاخیر نے پہلے پریشان کیا اور پھر اس کی حتمی فوٹیج نے کیوی کیمپ کو خوش اور میزبان بنگلہ دیشی پلیئرز کوحیران کردیا،بال اسٹمپ س باہر جارہی تھی۔فیلڈرز نے امپائرز کو گھیرا اور بحث بھی کی،کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔
آخر میں روشنی چیک کرنے کیلئے امپائرز آلے کے ساتھ جیسے سٹمپ کے اندر گھسنے کی کوشش میں تھے،ایسا لگاکہ جیسے اسٹمپ کی سکیننگ ہورہی تھی لیکن امپائرز نے لائٹ آلے کی مدد سے چیک کرکے دن کے کھیل کے خاتمہ کا اعلان کردیا۔