| | | | | | |

چیف سلیکٹرکے3 کنسلٹنٹ آگئے،سلمان بٹ بھی شامل،حفیظ اب استعفیٰ دیں گے

لاہور یکم دسمبر، 2023:ءپی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

چیف سلیکٹرکے3 کنسلٹنٹ آگئے،سلمان بٹ بھی شامل،حفیظ اب استعفیٰ دیں گے؟پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا ہے۔یہ تینوں فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گےجن میں بارہ جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ان کی پہلا اسائنمنٹ ہوگی۔

یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے دنوں میں اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
کامران اکمل نے 53 ٹیسٹ 157 ون ڈے انٹرنیشنل اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 6871 رنز بنائے ہیں اور وکٹوں کے پیچھے 453 کیچز/ اسٹمپڈ کیے ہیں۔وہ 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔
راؤ افتخار انجم بھی 2009 کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے وہ ایک ٹیسٹ 62 ون ڈے اور2 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں اور78 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی جیتنے کی انوکھی تیاری،اردو میں بولنے پر ہوش میں رہیں گے،حسن علی

سابق کپتان سلمان بٹ نے 33 ٹیسٹ 78ون ڈے انٹرنیشنل اور24 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور تینوں فارمیٹس میں گیارہ سنچریوں کی مدد سے5209 رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ بھی کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم کی طرح 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔

سلمان بٹ کی آمد معنی خیز ہے۔ماضی میں محمد حفیظ سلمان بٹ،عامر اور آصف جیسے ناموں سے خار کھاتے تھے،ایک موقع پر تو وہ عامر کوکھلائے جانے پر اظہر علی کے ساتھ ریٹائرمنٹ لینے والے تھے،جب پی سی بی نے انہیں روکا تھا۔اب سوال یہ ہے کہ ٹیم دائریکٹر،ہیڈکوچ محمد حفیظ استعفیٰ دیں گے یا نہیں۔کیونکہ تمام سلیکشن میں وہ بھی شامل ہونگے۔

سازشی بورڈ،اوسط درجہ کا کپتان،ناتجربہ کار کوچ،جھگڑالو چیف سلیکٹر،آسٹریلین میڈیا نےٹھوکروں کی بارش کردی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *