ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی ۔ملتان میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک،نعمان علی پہلے پاکستانی سپنر،5 ویں کرکٹر،دنیا کی 48 ویں ہیٹ ٹرک،اہم ریکارڈز ساتھ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی 48 ویں ہیٹ ٹرک۔پاکستان کی جانب سے 5 ویں کھلاڑی کی چھٹی ہیٹ ٹرک۔وسیم اکرم 2 بار،عبد الرزاق،محمد سمیع اور نسیم شاہ ایک ایک بار ہیٹ ٹرک کرچکے۔اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی پاکستانی اسپنر کی یہ پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔اس سے قبل تمام 4 پیسرز تھے۔ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانیئ سپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کی پہلی اور ٹیسٹ کرکٹ کی 46 ویں ہیٹ ٹرک کرلی ہے۔یہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کا 12 واں اور نعمان علی کا تیسرا سپنر تھا۔گسٹن لیوس،املاچ اور سنکلیئر ان کا شکار بنے۔2 کیچز بابر اعظم نے پکڑے اور ایک ایل بی ہوا۔پہلا اور تیسرا کیچ بابر کا تھا۔
یہ نئے سال 2025 کی پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی آخری ہیٹ ٹرک گزشتہ سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے ویلنگٹن میں کی تھی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 38 کے اسکور پر نعمان علی نے اننگ کی 5 ویں،چھٹی اور 7 ویں وکٹ لی۔ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک آسٹریلیا کے فریڈ اسپوفورتھ نے انگلینڈ کے خلاف جنوری 1879 میں ایم سی جی میں کی تھی۔
پاکستان کیلئے پہلی ہیٹ ٹرک وسیم اکرم نے 1999 میں لاہور میں سری لنکا کے خلاف کی۔10 دن کے اندر انہوں نے دوسری ہیٹ ٹرک بھی سری لنکا کے خلاف ڈھاکا میں کی تھی۔عبد الرزاق نے 2000 میں گالے میں سری لنکا کے خلاف دوسری ہیٹ ٹرک پاکستان کیلئے کی۔محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کے خلاف لاہور میں کی۔نسیم شاہ نے 2020 میں بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔
ملتان ٹیسٹ،2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو،ہیرو بننے کے مواقع
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بایں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کی ہیٹ ٹرک۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کے بارہویں اوور میں نعمان علی نے ہیٹ ٹرک کی۔جسٹن گریو ، ٹیون املاچ ، کیون سنکلیر کو آوٹ کر کے نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی ٹیسٹ ہیٹ ٹرک ہے۔