انگلینڈ کے عبوری کپتان اولی پوپ پاکستان کے خلاف ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک روز کی میگا پریس کانفرنس میں اپنے پیسرزکی ناتجربہ کاری پر پریشان دکھائی دیئے۔ملتان میں پہلا ٹیسٹ،انگلش کپتان اولی پوپ پریس کانفرنس میں کس بات پر پریشان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں اہم پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز سے جڑی ہیں۔
اولی پوپ نےاعتراف کیا ہے کہ اگر چہ مجموعی طور پر تجربہ کم ہے لیکن کرس واکس کی بیک پر کافی سال کی کرکٹ ہے۔اس سے فائدہ ہوگا۔انہوإں نے اپنے اسپنرز کا اچھا دفاع کیا لیکن معاملہ سارا پچ پر چلا گیا ہے۔اگر پاکستان نے پیس یا پیس سے ملتی جلتی پچ بنالی تو میزبان ٹیم فائدہ میں ہوگی۔
ملتان سے پاکستان اور انگلینڈ سے جڑی 11 اہم ترین خبریں،سٹوکس کیلئے اگلی بری نیوز،پاکستان الیون
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عبوری کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ ملتان میں پاکستان کے خلاف اچھا ٹیسٹ ہوگا۔سپنرز کیلئے بھی اچھا ہوگا۔
سری لنکا کے خلاف کپتان کے پر آخری سیریز کھیلی ہے۔اس سے کافی سیکھا ہے اور خیال ہے کہ آخری ٹیسٹ کی شکست سے یہ فائدہ ہوگا کہ غلطیاں درست ہونگی۔
پاکستان میں پچز فلیٹ بھی ہوجاتی ہیں لیکن ریورس سوئنگ ایک بہترین ہتھیار ہوگا۔ان کنڈیشنز سے فائیدہ اٹھائیں گے۔
پوپ نے اعتراف کیا ہے کہ جمی اینڈرسن اخری سیریز میں موجود تھے لیکن اس بار نہیں۔ان کے نہ ہونے سے بڑا فرق پڑے گا ۔
اولی پوپ نے بتایا ہے کہ ہمارے پاس بھی اچھے اسپنرز ہیں اور ہم پاکستان کے بیٹرز کو پکڑیں گے ۔گزشتہ دورے میں جب ہم یہاں تھے تو صورت حال مختلف تھی لیکن اس بار اور ہے۔
انگلینڈ کی ملتان ٹیسٹ کیلئے حتمی الیون،سٹوک پر فیصلہ جاری
بین سٹوکس انجری کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے۔انگلینڈ کے 11 پلیئرز کا اعلان ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اتوار 6 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور میدان میں موجود 4 نیٹس پر پریکٹس کرتے دکھائی دیئے۔