گلاسگو،کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ تاریخ میں پہلی بار 3 سپر اوور،سنسنی خیز اختتام،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک میچ ایک نہیں،2 نہیں بلکہ 3 سپر اوورز میں چلاگیا۔لسٹ اے،انٹرنیشنل ٹی 20 ہر دو قسم کی کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔
یہ گلاسگو میں نیدر لینڈ اور نیپال کا میچ تھا۔نیدر لینڈز کے 152 رنزکے جواب میں نیپال کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔بیٹرنندن یادیو 15 رنزبناکر میچ ٹائی کرگئے اور سپر اوور میں چلاگیا۔
پہلے سپر اوور میں نیپال کے 19 رنز بنے،جواب میں نیدر لینڈز سے بھی 19 رنز بنے۔میچ دوسرے سپر اوور میں چلاگیا۔
دوسرے سپر اوور میں نیدر لینڈز نے 17 رنزبنائے۔نیپال کے بیٹر نے آخری بال پر چھکا رسید کرکے ایک بار پھر میچ ٹائی کردیا۔یوں میچ اب تیسرے سپر اوور میں چلاگیا۔
تیسرے سپر اوور میں نیپالی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور وہ سکور کرنے میں ناکام رہا۔2 وکٹیں گرگئیں۔نیدرلینڈز کے بیٹر نے میچ جیت لیا۔